شملہ: تلخ مباحث کے بیچ ہماچل پردیش اسمبلی نے چہارشنبہ کے دن ہماچل لیجسلیٹیو (الاؤنس اینڈ پنشن) امینڈمنٹ بل 2024 منظور کرلیا۔ اس بل کی رو سے انسدادِ انحراف قانون کے تحت نااہل قرارپانے والے ارکان ِ اسمبلی کو پنشن فوائد نہیں ملیں گےاس اقدام کا مقصد سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو نے اسمبلی سے خطاب میں اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیہ کی ستائش کی کہ انہوں نے انحراف کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ یہ بل جمہوریت کی اعلیٰ روایتوں کو برقرار رکھتا ہے۔وہ ہمارے نظام کے اندر بدعنوانی کی روک تھام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 6 ارکان ِ اسمبلی نے جنہوں نے راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کی تھی‘ کھلے عام پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کی۔
No Comments: