Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مودی جی کی تحریک سے ہر کونے میں صفائی کا عزم پہنچ چکا ہے: کوثر جہاں

حترم وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے جب گیارہ سال قبل ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی، تب ہی انہوں نے صفائی کے تئیں اپنا عزم ظاہر کر دیا تھا۔

نئی دہلی، : دہلی حج کمیٹی کی جانب سے جمعہ کے روز ”سوچھوتسو – ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ” پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام سوچھتا ہی سیوا – 2025 مہم کے تحت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی آصف علی روڈ، نئی دہلی کے احاطہ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں کے ساتھ دیگر افسران اور معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

صفائی مہم پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ “محترم وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے جب گیارہ سال قبل ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی، تب ہی انہوں نے صفائی کے تئیں اپنا عزم ظاہر کر دیا تھا۔ ان کی قیادت میں صفائی کی یہ مہم ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے “۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی تحریک سے ہی دہلی حج کمیٹی نے سوچھوتسو – ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ کا انعقاد کیا ہے۔ یہ صرف صفائی کی مہم نہیں بلکہ عوامی بیداری کا عزم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شہری اس مہم کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر صاف ستھرا بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹی سی کوشش بڑی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صفائی کی اس مہم نے دنیا میں بھارت کی شبیہ کو بدلا ہے۔ گاؤں، قصبے اور شہر،ہر جگہ صفائی کا عزم پہنچ چکا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *