Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جے ڈی یو دہلی اسٹیٹ آفس میں میگا ممبرشپ مہم کا شاندار آغاز

پارٹی کاایک ہفتے میں 5لاکھ نئے ممبروں کو شامل کرنے کا ہدف

نئی دہلی،13دسمبر (میرا وطن نیوز): جنتا دل (یونائیٹڈ) دہلی اسٹیٹ کی رکنیت مہم کاہفتے کو آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر جنتر منتر پر و ا قع جے ڈی یو ہیڈ دفتر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پارٹی کے تما م کارکنوں نے 5لاکھ نئے ممبران کا اندر اج کرنے کا عہد کیا۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے تقریباً 500 نئے ممبران نے جے ڈی یو میں شمو لیت اختیار کی۔ان تمام لوگوں نے جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے نظریات، اصولوں اور ترقی پر مبنی سوچ سے متاثر ہو کر شامل ہوئے۔
اس میگا ممبر شپ مہم کے دوران تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پانچ نئے ریاستی عہدیداروں کا تقرر بھی کیا گیا۔ان میں راہل کمار ( جنرل سکریٹری )،سرویش کشیپ (ریاستی جنرل سکریٹری )،برج کشور ( ریاستی صدر یوتھ ونگ)،انل کمار جھا(ریاستی صدرپوروانچل فرنٹ ) اوردگ وجے سنگھ چوہان( ریا ستی جنرل سکریٹری آئی ٹی سیل ) شامل ہیں ۔
اس موقع پر ریاستی صدر شیلیندر کمار نے نو تعینات عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنتا دل (یونائٹیڈ) نتیش کمار کے خیالات اور پالیسیوں سے متاثر ہو کر سماج کے ہر طبقے کے فائدے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ تمام نو تعینات عہدیدار تنظیم کو مضبوط بنانے، پارٹی کی پا لیسیو ں کو عوام تک پہنچانے اور جے ڈی یو کو دہلی میں نئی لندیوں پر لے جانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔تقریب میں موجود پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے میگا ممبر شپ مہم کو کامیاب بنانے کا عہد کیا اور تنظیم کو وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *