صدرجمہوریہ کے ہاتھوں مہاتما گاندھی کےبارہ فٹ اونچے مجسّمےکی نقاب کشائی
نئی دِہلی میں راج گھاٹ کے نزدیک گاندھی درشن کے مقام پرلوگوں کی دلچسپی بڑھانے کی خاطر گاندھی واٹیکا میں سیلفی پوائنٹ بھی بنایا گیا۔
نئی دہلی :صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دِہلی میں راج گھاٹ کے نزدیک گاندھی درشن کے مقام پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کےبارہ فٹ اونچے مجسّمے اور ایک گاندھی واٹیکا کی نقاب کشائی کی۔ وہاں آنے والےلوگوں کی دلچسپی بڑھانے کی خاطر گاندھی واٹیکا میں ایک سیلفی پوائنٹ بھی بنایا گیاہے۔
آل انڈیا ریڈیو کی خبر کے مطابق گاندھی واٹیکا میں مختلف انداز سے مہاتماگاندھی کے کئی مجسّمے بنائے گئے ہیں۔دِلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی-کے-سکسینہ اور گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی کے وائس چیئرمین وجے گوئل بھی اِس تقریب میں موجود تھے۔
No Comments: