نئی دہلی : لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے سیاسی دنگل شروع ہو گیا ہے۔ ادھر بی جے پی نے پیلی بھیت لوک سبھا سیٹ سے ورون گاندھی کا ٹکٹ کاٹ کر جتن پرساد کو دیدیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب انہیں کانگریس کی طرف سے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی جارہی ہے۔کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ورون گاندھی کو کانگریس میں شامل ہونے کی دعوت دی اور ٹکٹ بھی دینے کا وعدہ کیا۔ادھیر چودھری نے کہا ہے کہ بی جے پی نے ورون گاندھی کا ٹکٹ اس لیے کاٹا ہے کیونکہ ان کے گاندھی خاندان سے تعلقات ہیں۔ چودھری نے کہا ہے کہ ورون ایک عظیم لیڈر ہیں۔ ان کا ٹکٹ ہر گز منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ ورون گاندھی کو کانگریس میں آنا چاہیے، ہمیں ان کے آنے سے خوشی ہوگی۔ وہ ایک بہت ہی طاقتور لیڈر، ایک پڑھے لکھے آدمی ہیں۔ ان کی صاف شبیہ ہے اور وہ گاندھی خاندان سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی نے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ انہیں کانگریس میں آنا چاہیے۔
No Comments: