قومی خبریں

خواتین

جنگ زدہ ملک روس سے ہندوستانی نوجوان سفیان بحفاظت گھر واپس

حیدرآباد: نارائن پیٹ کے ظہور پاشاہ سید اور ان کی اہلیہ نسیم/ےٰسین ظہور سید کی آنکھوں کو یقین نہیں آیا جب ان کا بیٹا محمد سفیان‘ جو جنگ زدہ ملک روس میں پھنس گیا تھا‘ تقریباً 9 ماہ کی سخت آزمائش کے بعد جمعہ کی رات بحفاظت گھر واپس لوٹا۔ ظہور پاشاہ سید کے چھوٹے گھر میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ والدین اور افراد خاندان کی دعائیں قبول ہوئیں اور سفیان صحیح سلامت اپنے گھر واپس پہونچا اور افراد خاندان اور والدین نے 9 ماہ بعد اپنے سفیان کو گلے لگایا۔
تقریباً 2 ماہ قبل وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ ماسکو کے دوران روسی صدر ولادمیر پوتین کے سامنے جنگ زدہ ملک روس میں پھنسے ہندوستان کے نوجوانوں کے پھنسے رہنے کا مسئلہ اٹھایا۔ میرے والدین نے سفیان کی آمد کے بارے میں اپنی امیدیں کھوچکے تھے مگر حکومت ہند کا شکریہ! میرا بھائی سفیان بحفاظت آج گھر واپس لوٹا۔
سفیان کے بھائی سلمان ظہور سید نے یہ بات بتائی۔ سفیان کا کنٹراکٹ 6 ستمبر کو منسوخ کردیا گیا اور اسے یہ بتایا گیا کہ وطن واپسی کے لئے تیاری کرے اور اپنا سامان پیاک کرلے۔ تمام کارروائیوں کی تکمیل کے بعد سفیان دیگر 5 ہندوستانی نوجوان کے ساتھ جمعرات کو ماسکو سے دہلی جانے والی پرواز میں سوار ہوگیا۔
یہ نوجوان جمعہ کی صبح 3:30 بجے دہلی پہونچے اور سفیان دہلی سے حیدرآباد جانے والی فلائٹ میں سوار ہوگیا اور وہ‘ جمعہ کی شب نارائن پیٹ کے اپنے گھر بحفاظت واپس آگیا۔ سلمان نے یہ بات بتائی۔ 23 سالہ سفیان‘ ان چند ہندوستانی نوجوانوں میں شامل ہے‘ جنہیں ایک ایجنٹ نے دھوکہ دے انہیں روس روانہ کیا جہاں انہیں روس۔ یوکرین جنگ زدہ علاقہ میں تعینات کیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *