ایران میں وحشیانہ بم حملے پرہندوستان کا اظہار افسوس
وزارتِ خارجہ کےترجمان نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہمارا ملک ایران کے ساتھ ہے
نئی دہلی : بھارت نے ایران کے کرمان شہر میں بم حملوں میں لوگوں کی جان ضائع ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کےترجمان رندھیر جیسوال نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا ہے کہ بھارت کو کرمان شہر میںوحشیانہ بم حملوں پر بہت دُکھ ہوا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت مشکل کی اِس گھڑی میںایران سرکار اور وہاں کے عوام کے ساتھ اپنی یگانگت کا اظہار کرتا ہے۔ جناب جیسوالنے یہ بھی کہاکہ بھارت متاثرہ کنبوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔
No Comments: