قومی خبریں

خواتین

سنہری باغ مسجد کے مجوزہ انہدام کے خلاف عرضی پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت

ٹریفک پولیس کی طرف سےکہاگیا کہ معاملہ ایچ سی سی کے سامنے زیر التوا ہے اس لئے درخواست بے سود ہے

نئی دہلی : دہلی ہائی کورٹ کو بدھ کے روز مطلع کیا گیا کہ قومی راجدھانی میں واقع سنہری باغ مسجد کے مجوزہ انہدام کا معاملہ ہیریٹیج کنزرویشن کمیٹی (ایچ سی سی) کی سفارش کے لئے اس کے پاس بھیجا گیا ہے۔ عدالت مسجد کے امام کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی جس میں نئی ​​دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے 24 دسمبر کے اس عوامی نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے، جس میں عام لوگوں سے مسجد کو ہٹانے کے بارے میں اعتراضات/ مشورے دینے کیلئے کہا گیا تھا۔
ٹریفک پولیس کی طرف سے پیش سینئر وکیل سنجے جین نے کہا کہ درخواست اس مرحلے پر بے سود ہے کیونکہ یہ معاملہ ایچ سی سی کے سامنے زیر التوا ہے اور درخواست گزار کمیٹی کے فیصلے پر “پہلے سے اندازہ” نہیں لگا سکتا ہے۔ جسٹس سچن دتہ نے بھی اس پہلو پر درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا اور پوچھا کہ کیا فی الحال درخواست پر بحث کی جا سکتی ہے، کیونکہ انہدام کا خطرہ ایچ سی سی کی سفارش کے بعد ہی آئے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *