قومی خبریں

خواتین

حماس ۔ اسرائیل جنگ کے درمیان کانگریس کی جانب سے فلسطین کی حمایت

کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قرارداد پاس،مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کی تنقید

نئی دہلی : کانگریس نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں فلسطین کی حمایت کی ہے۔گزشتہ روز کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کانگریس نے ایک قرارداد پاس کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں، ہمیں اس کا دکھ ہے۔ سی ڈبلیو سی فلسطینی عوام کی زمین، خود مختاری، عزت نفس اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پر دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ جب کہ بے گناہ لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس موقف کے ساتھ انڈیا اتحاد کی سب سے بڑی پارٹی نے خود کو ملک کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ جب کانگریس کھلے عام تشدد کے ساتھ کھڑی ہے تو وہ ملک اور اس کے شہریوں کی حفاظت کیسے کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ جب جنگ شروع ہوئی تو ہندوستانی حکومت نے 7 اکتوبر کو اسرائیل کا ساتھ دیا۔ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ بحران کی اس گھڑی میں ہم اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *