Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حج2026: عازمین حج کا تربیتی کیمپ اختتام پزیر

سرکاری اسپتالوںمیں صحت کی جانچ کا سلسلہ جاری:اشفاق احمد عارفی

دہلی سے عا زمین کی روانگی 18 اپریل سے شروع ہوکر 20 مئی تک جاری ر ہے گی

نئی دہلی 17 فروری (میرا وطن)
حج 2026کی تیاریوں کے درمیان اور ماہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے مرکزی وزارت اقلیتی امور،حج کمیٹی آف انڈیا اور ریاستی حج کمیٹیوں کی جانب سے عازمین حج کو تربیت فراہم کرنے، سعود ی عربیہ حکومت کی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق عازمین حج کی میڈیکل جانچ کا عمل جاری ہے ۔ اس سلسلے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کی تربیت کے لیے گزشتہ 2 فروری سے جاری حج تربیتی کیمپ منگل کو اختتام پذیر ہوگیا۔ عازمین حج کی تربیت کے لیے منعقد کیے گئے اس پندرہ روزہ حج تر بیتی پروگرام میں ریاست دہلی کے مختلف علاقوں کے عازمین حج کوحج و عمرہ کے اعمال و ارکان اور دیگر متعلقہ معلومات فراہم کی گئیں۔
اس کیمپ میں عازمین کو تربیت فراہم کرنے والے ماہرین میں امام و خطیب مسجد القریش اور جمیعت علما ہند کے دار القضاءکے مفتی محمد شمیم احمد ، عالمہ صبیحہ جمال صالحاتی ، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگز یکٹو آ فیسر اشفاق احمد عارفی ، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی، معروف فٹنس ٹرینر ڈاکٹر بدر الاسلام کیرانوی ،خاتو ن فٹنس ٹرینر کوثر، کے علاوہ حج کمیٹی کے مختلف علاقائی ٹرینر نے عازمین حج کو تربیت فراہم کرنے کا فریضہ انجام دیا۔ ماہ رمضان المبارک کے بعد ایک بار پھر حج کمیٹی کی جانب سے علاقائی سطح پر حج تر بیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
اس تعلق سے اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ دہلی سرکار کے جن 24اسپتالوں میں عازمین حج کی خصو صی میڈیکل جانچ کا سلسلہ جاری ہے ان میں لوک نایک اسپتال، جی بی پنت اسپتال، جی ٹی بی اسپتا ل، جوشی اسپتال، مدن موہن مالویہ اسپتال،جگ پرویش اسپتال، ہیڈ گوار اسپتال،ارونا آصف علی اسپتال،لال بہادر شاستری اسپتال وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی وجوہات کے سبب ابھی تک اپنی صحت کی جانچ مکمل نہیں کرانے وا لے عازمین ان اسپتالوں میں اپنی جانچ کرواسکتے ہیں۔ عا ز مین اپنی صحت کی جانچ کروانے کے بعد اپنے میڈیکل کارڈ کے ساتھ آصف علی روڈ پر ترکمان گیٹ سے متصل واقع دہلی حج کمیٹی کے دفتر سے رابطہ قائم کر کے اپنا لازمی ٹیکہ لگوانا لازمی ہوگا۔
واضح ہو کہ اس سال دہلی سے حج پر روانگی آئندہ 18 اپریل سے شروع ہوگی اور20 مئی تک جاری ر ہے گی۔ اس درمیان کل 55 حج پروازوں میں 4 مئی تک ابتدائی 31 پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 6 مئی سے بیس مئی تک 23 پروازیں مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گی جن میں آخری 6 پروازیں قلیل مدتی حج کے عازمین پر مشتمل ہوں گی۔
اس سال دہلی سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کی تعداد تقریباً3200ہیں جن میں 1651مرد عازمین حج جبکہ 1560خواتین شامل ہیں جبکہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حج پر روانہ ہونے والے مختلف ریاستوں مثلاً اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب، راجستھان،چنڈی گڑھ،اتراکھنڈ،جموں کشمیر، جھارکھنڈاور بہارکے عازمین حج کی کل تعداد تقریباً 23ہزار ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *