قومی خبریں

خواتین

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب

چیئرپرسن کوثر جہاں نے پرچم کو سلامی دی .بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے بھی شرکت کی

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی سرکار کے تحت تشکیل شدہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر ’حج منزل‘ پر ہندوستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک عظیم الشان پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے پرچم کو سلامی دی۔ اس موقع پر حج کمیٹی کے ممبر محمد سعد، ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسر محسن علی، حج کمیٹی کے دیگر عملہ کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔

چیئرپرسن کوثر جہاں نے تقریب میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’آج جب ہم اپنے عزیز ملک ہندوستان کی آزادی کی 78ویں سالگرہ منا رہے ہیں تو ہمیں ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جان کی بازی لگائی۔ ان تمام مجاہدین آزادی کو سلام پیش کرنا چاہیے اور اپنے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ اسی طرح محسوس کرنا چاہیے اور، ہمیں تیار رہنا چاہیے کہ جب بھی موقع آئے اور اپنے ملک کو ضرورت پیش ہو تو ہم بھی اپنے ملک عزیز کی آزادی کی حفاظت کے لیے تیار رہیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ادارہ جاتی سطح پر ملک کی عزت اور شان و شوکت کے لیے ہر وقت اور ہر طرح سے آگے رہے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *