قومی خبریں

خواتین

متھرا شاہی عید گاہ سے متعلق کمشنر کے سروے پر عبوری حکم امتناع میں توسیع

تاہم سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ میں چل رہی سماعت پر کوئی روک نہیں لگائی

نئی دہلی :متھرا کی شاہی عید گاہ سے متعلق سپریم کورٹ نے کمشنر کے سروے پر عبوری حکم امتناع میں توسیع کر دی ہے۔ حالانکہ عدالت نے الہ آباد ہائی کورٹ میں چل رہی سماعت پر کوئی روک نہیں لگائی ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ اس کیس کی سماعت ہائی کورٹ میں جاری رہے گی کہ آیا درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔ سپریم کورٹ نے شاہی عیدگاہ مسجد کمیٹی کی درخواست پر نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔
اس کیس پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے فریقین سے جواب داخل کرنے کے لیے کہا ہے۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت 5 اگست کو ہوگی۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی دو رکنی بنچ نے سماعت کے بعد کہا کہ عبوری حکم جاری رہے گا۔ دراصل شاہی عیدگاہ مسجد کمیٹی الہ آباد ہائی کورٹ کے مسجد کے سروے کے لیے کمیشن کی تقرری کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عرضی داخل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عبوری روک لگا دی تھی جسے آج آگے بڑھا دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *