سری نگر:چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخاب کی تیاریوںکا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو جموں و کشمیر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران الیکشن کمشنر گیانیشور کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو بھی چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ہیں۔ مقررہ پروگرام کے مطابق ای سی آئی کی ٹیم صبح 10 بجے سری نگر پہنچ گئی۔ ٹیم صبح میں بی جے پی، کانگریس، نیشنل کانفرنس (این سی)، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)، بہوجن سماج پارٹی، انڈین کمیونسٹ پارٹی- مارکسوادی (سی پی آئی-ایم) اور عام آدمی پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرے گی۔
No Comments: