نئی دہلی : راجیہ سبھا میں خاتون رکن پھلو دیوی نیتام ایوان میں بحث کے دوران بے ہوش ہوگئیں۔ اس واقعے کے فوراً بعد ایوان کی کارروائی روک دی گئی اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ نیتام چھتیس گڑھ سے کانگریس کی راجیہ سبھا رکن ہیں۔ راجیہ سبھا میں موجود کچھ دیگر ارکان کے مطابق پھولو دیوی نیتام کا بلڈ پریشر بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئیں۔پھلو دیوی نیتام کو رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں الائنس کے مختلف لیڈران ان سے مل پہونچے۔کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے بھی اسپتال جا کر ان سے ملاقات کی۔ راجیہ سبھا کی دوبارہ کارروائی شروع ہونے پر رکن پارلیمنٹ تروچی شیوا نے یہ مسئلہ چیئرمین جگدیپ دھنکھر کے سامنے اٹھایا اور کہا کہ آپ ہمارے محافظ ہیں۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ فوری طور پر انتظامات کیے گئے۔ ہر چیز کا خیال رکھا گیا۔ پھلو دیوی نیتام ایوان کے اندر بے ہوش ہو گئی تھیں۔ انہیں ایمبولینس میں بھیجنا پڑا۔
No Comments: