قومی خبریں

خواتین

دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو ٹھنڈ کا احساس نہیں

بہار میں ٹھنڈ کی دستک، شمالی ہند کی 4 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ

نئی دہلی:شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں ٹھنڈ نے دستک دے دی ہے۔ بہار، اتر پردیش اور جھارکھنڈ میں صبح و شام گھنا کہرا چھانے لگا ہے جبکہ دہلی کے لوگوں کو ابھی ٹھنڈ کا انتظار ہے اور 15 نومبر کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ آنے کی امید کی جا رہی ہے۔دہلی میں کہرے اور فضائی آلودگی کی وجہ سے ابھی درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان بنا ہوا ہے، اس لیے ٹھنڈ کا احساس نہیں ہو رہا ہے، بلکہ مرطوب گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بنے سائیکلونک سرکولیشن کے سبب ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے جنوبی ہند کی 4 ساحلی ریاستوں میں آج سے 14 نومبر تک شدید بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 14 نومبر تک کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، پڈوچیری میں بارش ہونے کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ کیرالہ کے ترواننت پورم، کولم، پتھانامتھٹٹا، الپوجھا، کوٹایم، ایرناکولم اور اڈوکّی ضلعوں کے لیے یلو ارلٹ جاری کیا گیا ہے۔ پڈوچیری کے ماہے، ینم، کرائیکل میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے کچھ حصوں میں بھی بارش کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ طوفانی ہواؤں اور خراب موسم کو دیکھتے ہوئے ماہی گیروں کو کیرالہ-لکش دیپ ساحل پر مچھلی پکڑنے کے لیے نہیں جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ ان ریاستوں میں بارش کا اثر پورے ملک میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *