دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین پراے بی وی پی کاقبضہ ، این ایس یو آئی کو صرف ایک سیٹ ملی
صدر، سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری کے لئے اے بی وی پی اور نائب صدرکے لئے این ایس یو آئی امیدوار چنے گئے
نئی دہلی : دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میںبی جے پی کی حمایت یافتہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد( اے بی وی پی) نے تین سیٹیں جیت کر کامیابی کا جھنڈا لہرایا ہے۔ صدر، سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر اے بی وی پی کاقبضہ ہو گیا ہے ۔جبکہ کانگریس کی طلبا تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا(این ایس یو آئی )کو صرف نائب صدر ملا ہے ۔دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات تین سال بعد ہوئے ہیں ،کورنا کی وجہ سے تین سال انتخابات نہیں ہو سکے تھے ۔
اے بی بی پی سے تشار ڈیدھا نے صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہےجبکہ این ایس یو آئی کے ابھی دہیا نے نائب صدر کےلئے چنے گئے ہیں۔ اے بی وی پی کی اپراجیتا نے سکریٹری کے عہدے پر اور سچن بسلا نے جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر فتح ملی ہے ۔
No Comments: