Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی پولیس کا انکشاف ،وزیر اعلیٰ منشیات گروہ کو دے رہی ہیں تحفظ

پکڑے گئے منشیات فروشوں کو چھوبڑنے کا حکم آتا ہے:بھاردواج

نئی دہلی، 15مارچ(میرا وطن نیوز)
ملک کی راجدھانی میں منشیات کا کاروبار وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے تحفظ میں چل رہا ہے۔ یہ بڑا انکشا ف خود بی جے پی سرکارکی دہلی پولیس کے افسر نے کیا ہے۔ بھارت نگر پولیس تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ جب ہم منشیات کے کاروباریوں اور مجرموں کو پکڑتے ہیں تو وزیر اعلیٰ کی طرف سے حکم آ جاتا ہے اور ہمیں انہیں چھوڑنا پڑتا ہے۔ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ ایڈیشنل ایس ایچ او کے اس اعتراف کا ویڈیو ثبوت دکھاتے ہوئے آپ کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھارد واج نے یہ با تیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین دن پہلے وزیرپور میں بارات کو راستہ دینے کے مطالبے پر نشے میں دھت افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے سے غصے میں آئے لوگ جب تھانے پہنچ کر گر فتاری کا مطالبہ کرنے لگے تو پولیس افسر نے یہ انکشاف کیا۔
اتوار کو آپ ہیڈکوارٹر میں منعقدپریس کانفرنس میں سوربھ بھاردواج نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی میں جرائم اور خاص طور پر منشیات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ دہلی کے مختلف علاقوں، خصو صاً غریب اور ری سیٹلمنٹ کالونیوں میں کھلے عام منشیات فروخت ہو رہی ہیں۔ بوانا ری سیٹلمنٹ کالو نی، سلطان پوری، منگول پوری، سیماپوری، سیلم پور، تریلوک پوری، کونڈلی اور وزیرپور جیسے علاقوں میں ہر جگہ دھڑلے سے نشہ فروخت ہو رہا ہے۔ نشہ بیچنے اور خریدنے والے کون ہیں، یہ بات سب کو معلوم ہے۔ پولیس کو بھی ہر جگہ معلوم ہے کہ کون لوگ نشہ فروخت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دہلی میں بڑی تعداد میں جرائم نابالغ بچوں کے ذریعے کروائے جا رہے ہیں۔ بڑ ے بڑے گینگ انہیں چھوٹی مشین کہہ کر استعمال کرتے ہیں۔ 12سے 16سال کے لڑکے خشک نشہ کرتے ہیں اور نشے کی حالت میں ان سے کسی کا بھی قتل کروا لیا جاتا ہے۔ قتل کے بعد انہیں یہ تک معلو م نہیں ہوتا کہ انہیں کس نے بھیجا تھا۔ انہیں صرف اتنا بتایا جاتا ہے کہ قتل کرنے پر کتنے پیسے ملیں گے اور وہ کام انجام دے دیتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *