قومی خبریں

خواتین

آلودگی سے نمٹنے کے لیے دہلی میں پھر ’طاق-جفت‘ فارمولہ کے نفاذ کا منصوبہ

دہلی حکومت میں وزیر گوپال رائے کی جانب سے سڑکوں پر تین گنا زیادہ پانی کا چھڑکاؤ کرنے کا حکم صادر

دہلی میں سردیوں کے دوران آلودگی ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سردی کی آمد سے قبل عآپ حکومت آلودگی سے نمٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہے۔ حسب سابق گاڑیوں کے لیے ’طاق-جفت‘ فارمولہ نافذ کیا جائے گا اور مصنوعی بارش کا بھی منصوبہ ہے۔ دہلی حکومت میں وزیر گوپال رائے نے سڑکوں پر تین گنا زیادہ پانی کا چھڑکاؤ کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس مرتبہ انتظام کیا ہے کہ آلودگی سے نمٹنے کی سمت میں جو بھی افسر بہتر کام کریں گے انھیں ’ہرت رتن ایوارڈ‘ دیا جائے گا۔ جن کی کارکردگی خراب رہے گی، انھیں سزا دینے کی بھی بات کہی جا رہی ہے۔ گوپال رائے کا کہنا ہے کہ آلودگی سے نمٹنے کے لیے چار نکاتی پروگرام شروع کیا جائے گا جس کی تیاری کی جا چکی ہے۔

چار نکاتی پروگرام سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے گوپال رائے نے بتایا کہ اس کے تحت خواتین کے ساتھ ’ہرت کلش یاترا‘ نکالی جائے گی۔ دوسرا منصوبہ دہلی میں ای-وہیکل پریڈ نکالنے کا ہے۔ تیسرے قدم کے طور پر مذہبی اداروں اور آر ڈبلیو اے کے ساتھ مل کر اینٹی پالیوشن مارچ بھی نکالا جائے گا۔ چوتھا اور آخری منصوبہ دہلی میں ’ریڈ لائٹ آن، گاڑی آف‘ مہم چلانے پر مبنی ہے۔ گوپال رائے کے مطابق دہلی میں پرالی جلانے پر روک کے لیے ہیکٹیئر علاقہ میں ڈیکمپوسٹ ڈالا جائے گا۔ اس کے علاوہ دہلی میں گرین روم بنے گا۔ آلودگی کا ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے ساتھ ہی ای-ویسٹ کو بھی کنٹرول کیا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *