قومی خبریں

خواتین

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

مہاراشٹر میں 20 نومبر کو، جھارکھنڈ میں دو مراحل میں 13 اور 20 کو ووٹنگ

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے منگل کو مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں 20 نومبر کو ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

وہیں، جھارکھنڈ میں دو مراحل میں انتخابات ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا، ’’جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے لیے 13 نومبر کو اور دوسرے مرحلے کے لیے 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔‘‘

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے ایک لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایس سی آئی دونوں ریاستوں میں شمولیت پر مبنی اور قابل رسائی انتخابات کے ذریعے ووٹنگ کے ایک ہموار تجربے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *