درختوں کو راکھی باندھ کر ماحولیات کے تحفظ کا عزم
وارانسی میں ماحولیاتی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے ہندو-مسلم بھائی بہنوں نے پودوں کی آرتی اتاری
وارانسی: وارانسی میں ہندو-مسلم بھائی بہنوں نے درختوں کو راکھی باندھ کر ماحولیات کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا۔ لگاتار ہو رہی ماحولیاتی تبدیلی اور گرمی کو دیکھتے ہوئے مسلم بہنوں نے پودوں کی آرتی اتاری اور اسے چندن لگایا۔ ساتھ ہی پودوں پر راکھی باندھ کر ماحولیات کو بچانے کا اظہارِ عزم کیا۔
اس موقع پر حسنیٰ بیگم نے کہا کہ ’’جس طرح ہم بھائیوں کو راکھی باندھتے ہیں، ویسے ہی ہم پودوں کو راکھی باندھ رہے ہیں۔ آکسیجن کی اتنی زیادہ ضرورت ہو گئی ہے کہ ہمیں درخت لگانا ضروری ہو گیا ہے۔ میری سبھی سے اپیل ہے کہ درخت لگائیں۔ پودوں پر راکھی باندھ کر تحفظ ماحولیات کا ہم لوگوں نے ایک پیغام دیا ہے۔
No Comments: