قومی خبریں

خواتین

راؤز ایونیو کورٹ میں سنجے سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن کو ای ڈی نے اکتوبر 2023 میں گرفتار کیا تھا

نئی دہلی: دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سنیچر کو راؤز ایونیو کورٹ میں سنجے سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی۔ ای ڈی کی چارج شیٹ 60 صفحات کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر سنجے کو ای ڈی نے اکتوبر 2023 میں کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا، تب سے سنجے سنگھ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے راؤس ایونیو کورٹ، دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں لیکن اب تک انہیں اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔
24 نومبر 2023 کو، راؤس ایونیو کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو مایوس کیا اور ان کی عدالتی حراست میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی۔ اس سے پہلے 10 نومبر کو عدالت نے سنجے سنگھ کو 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ ان کی تحویل 24 نومبر یعنی جمعہ کو مکمل ہوئی۔ اس دن ای ڈی نے انہیں راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔
دہلی شراب پالیسی معاملے میں عآپ لیڈر سنجے سنگھ کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 24 نومبر کو ای ڈی نے راؤس ایونیو کورٹ کو بتایا تھا کہ اس معاملے میں جلد ہی ایک سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔ ای ڈی کے وکیل کے مطالبے پر دہلی کی عدالت نے سنجے سنگھ کو جیل میں الیکٹرانک کیتلی دینے کی اجازت دی اور ان کی تحویل میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *