
نئی دہلی،2فروری (میرا وطن)
شب برائت کے پیش نظر وسطیٰ ضلع پولیس کی جانب سے منعقد میٹنگ کی صدارت ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر رشی کمار نے کی ۔جس میں علاقے کے اے سی پی اور کئی تھانہ انچارج سمیت مقامی شہریوں کے ساتھ ائمہ حضرات اور رضا کارتنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اس خصوصی کا میٹنگ کا مقصد پر ا من طریقہ سے تہوار کو منانے اور عقیدت مندوں کو بہتر سہولیات مہیا کرانا تھا۔
پولیس انتظامیہ نے میٹنگ میں موجود شرکاءکو اپنی جانب سے جاری گائڈ لائن سے رو برو کرایا اور وہاں موجود لوگوں کے مشورے بھی سنے تاکہ شب برائت کی مقدس رات میں عبادت کرنے والے لوگوں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو ۔تاکہ اس مقدس تہوار کوپر امن طریقہ سے مناتے ہوئے عقیدت مند عبا د ت کر سکیں ۔
میٹنگ میں آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہدگنگوہی ،انل یادو ،حافظ ارشاد قریشی ،مولانا محمد عارف ، جاو ید صد یقی اورعلیم الدین اسعدی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔تمام شرکاءنے متفقہ طور پر انتظا میہ کو لاءاینڈ آرڈر مین ٹین کرنے میں اپنا تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ عقیدت مند سے اس مقدس تہوار پرزیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی اپیل کی ۔واضح رہے کہ شب برائت کے پیش نظر وسطی ضلع پولیس انتظامیہ نے پچھلے پانچ دنوں میں دوسری بار شہریوں کے ساتھ میٹنگ کی ۔
No Comments: