Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بہار کی جمہوری روایت نے ہندوستان کے پارلیمانی نظام کو نظریاتی بنیاد فراہم کی ہے: لوک سبھا اسپیکر

اوم برلا نے بہار قانون ساز اسمبلی کے یوم تاسیس کے موقع پر بہار مقننہ کے ارکان سے کیا خطاب

نئی دہلی /پٹنہ، 7 فروری(میراوطن)
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے قانون ساز اداروں میں وقار اور معیارکے گرنے پر تشویش کا اظہا ر کیا ۔ انہوں نے قانون ساز اداروں کی پاکیزگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نے کہا کہ ایوان کے وقار اور معیار کو برقرار رکھنا ہر عوامی نمائندے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقننہ جمہوریت کا ایک اہم ادارہ ہے اور اس کے وقار کا احترام اور تحفظ ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار ہفتے کوبہار قانون ساز اسمبلی کے یوم تاسیس کے موقع پر پٹنہ میں منعقدہ “مضبوط قانون ساز، مضبوط جمہوریت” پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قانون سا ز ی کی کارروائی میں خلل ڈالنے اور بے ضابطگیوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ اس طرح کے رجحانات سے جمہوری اداروں کی شبیہ کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہو ں نے اراکین پر زور دیا کہ وہ مکالمے، عقلی بحث اور تعمیری بحث پر زور دیں۔
لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ بہار کی جمہوری روایت نے ہندوستان کے پارلیمانی نظام کو نظریاتی بنیاد فرا ہم کی ہے۔اس موقع پر پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ؛ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا،اور بہار سرکارکے پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری نے بھی اجتماع سے خطا ب کیا۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ڈپٹی اسپیکر نریند ر نارائن یادو نے شکریہ کی تجویز پیش کی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *