Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بھوجپوری فلم اداکار پون سنگھ کاالیکشن لڑنے سے انکار

بی جے پی نے پون سنگھ کو مغربی بنگال کی آسنسول سیٹ سے ٹکٹ دیا تھا

بھوجپوری فلم اداکار پون سنگھ نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے مغربی بنگال کے آسنسول سے پون سنگھ کو ٹکٹ دیا تھا۔اس سیٹ سے ترنمول کانگریس لیڈر اور فلم اسٹار شتروگھن سنہا رکن پارلیمنٹ ہیں اور اب بی جے پی کو ان کے خلاف کوئی دوسرا امیدوار میدان میں اتارنا ہوگا۔واضح رہے کہ بی جے پی نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخاب کے لیے اپنے 195 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں آسنسول سے پون سنگھ کا بھی نام شامل تھا۔
بی جے پی کے ذریعے ٹکٹ دیے جانے پر پون سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے بی جے پی اعلیٰ کمان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ’’آسنسول سے مجھے لوک سبھا امیدوار بنائے جانے کے لیے بی جے پی کی قومی قیادت کے تمام اہم لیڈران کو وندن، چندن و ابھینندن۔‘‘ لیکن اس وندن، چندن و ابھینندن کے محض ایک دن بعد ہی انہوں نے الیکشن لڑنے سے معذوری ظاہر کر دی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *