قومی خبریں

خواتین

بنگلہ دیش حکومت نے ‘ہلسا’ کی برآمد پر لگی روک ہٹائی

ہندوستان کو 3000 ٹن مچھلی کی سپلائی کو منظوری

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی حکومت نے مغربی بنگال میں ہندوؤں کے سب سے بڑے تہوار دُرگا پوجا سے پہلے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ ملک کی عبوری یونس حکومت نے ہندوستان کی مانگ کو پورا کرنے
کے لیے ہندوستان کو 3000 ٹن ہلسا مچھلی کی برآمد کو منظوری دے دی ہے۔ڈیلی اسٹار کے مطابق پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزارت کامرس نے آئندہ دُرگا پوجا کے پیش نظر ہندوستان کو 3000 ٹن ہلسا مچھلی کی برآمد کو منظوری دے دی ہے، بشرطیکہ سبھی مقررہ شرائط پوری ہوں۔ اس میں ہلسا مچھلی کی برآمد قیمت کا ذکر نہیں ہے۔ اس سے پہلے سال 2023 میں درگا پوجا کے لیے بنگلہ دیش نے ہندوستان کو 5000 ٹن ہلسا مچھلی برآمد کی تھی۔
دراصل شیخ حسینہ کے جانے کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے درگا پوجا سے قبل ہلسا مچھلی کی برآمد پر روک لگا دی تھی۔ حالانکہ اس فیصلے پر وہ زیادہ دنوں تک برقرار نہیں رہ سکے اور پابندی کو ہٹاتے ہوئے ہلسا مچھلی کی برآمد کو منظوری دے دی۔
‘ہلسا مچھلی’ بنگلہ دیش اور ہندوستان دونوں ملکوں میں مقبول ہے اور اسے درگا پوجا کے موقع پر ایک لذیذ پکوان مانا جاتا ہے۔ یہ تہوار ہندوستان اور بنگلہ دیش میں لاکھوں لوگ پُرجوش انداز میں مناتے ہیں۔ تہوار کے دوران ہلسا مچھلی کی مانگ کافی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *