نئی دہلی: دہلی حکومت نےگذشتہ روز ایک ایڈوائزری جاری کر اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ ایڈوائزری اروند کیجریوال حکومت کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں کے موبائل فون کے استعمال پر نہ صرف سرکاری اسکولوں میں بلکہ پرائیویٹ اسکولوں میں بھی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
ڈی ای کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے ‘والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے اسکول میں موبائل فون نہ لائیں۔ اگر بچے اسکول میں موبائل لے کر آتے ہیں تو اسکول انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اسے ضبط کرکے لاکر میں رکھا جائے۔ موبائل کو محفوظ رکھنے کا نظام بنایا جائے۔
دہلی حکومت کی ایڈوائزری نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ ڈی ای نے کہا، “اساتذہ اور عملے کو کلاس رومز، کھیل کے میدانوں، لیبارٹریوں اور لائبریریوں میں موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے،” انہوں نے مزید کہا، “طلباء سے چھینے گئے موبائل فونز ان کے فارغ ہونے کے بعد انہیں واپس کیے جائیں۔
سرکلر میں اسکول حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ہیلپ لائن نمبر فراہم کریں جہاں طلباء اور والدین ایمرجنسی کی صورت میں کال کر سکتے ہیں۔ یہ ایڈوائزری دہلی کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے جاری کی گئی ہے۔
No Comments: