شادی کے کارڈ پر بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل
تلنگانہ کے میدک ضلع میں سریش نامی شخص کے خلاف ایف آئی آر درج
حیدرآباد: تلنگانہ میں بھائی کی شادی میں شرکت کرتے ہوئے تحفہ کے طورپر بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے ایک شخص کی انوکھی اپیل پر متعلقہ شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیاہے۔یہ واقعہ میدک ضلع کے محمد نگر تانڈا کا ہے۔خبر کے مطابق سریش نامی شخص نے اپنے بھائی کی شادی کے کارڈس پر میدک لوک سبھا کے بی جے پی امیدوار رگھونند ن راو کی تصویرشائع کی اور ساتھ ہی کارڈ میں تلگوزبان میں لکھا کہ بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے تحفہ کے طورپر تمام مہمان بی جے پی امیدوار کو ووٹ دیں۔اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے بی جے پی امیدوار کی کامیابی کے خواہشمند اس شخص کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں فوجداری معاملہ درج کرلیا۔کوڈی پلی اوردیگر منڈلوں میں انتخابی عمل کی نگرانی کے انچارج ایک جونیئر لکچرراور فلائنگ اسکواڈ آفیسر چندرئیا نے یہ شکایت درج کروائی تھی۔
No Comments: