احمد آباد : ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والے 3 روزہ جشن آج بھی جاری ہے۔ یہ سب سے مہنگی شادی ہے جو صرف بھارتی میڈیا ہی نہیں بلکہ عالمی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بنی ہوئی ہے۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ صرف شادی ہی نہیں بلکہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے جس کا مقصد کرہ ارض کے سب سے طاقتور اور دولت مند افراد کو بھی حیران کرنا ہے۔ 28 سالہ آننت امبانی اور 29 سالہ رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے سلسلے میں تقریبات کا آغازیکم مارچ سے مغربی ہندوستانی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ہو رہا ہے جبکہ اس سلسلے میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ گذشتتہ بدھ سے ہی ہوگیا تھا۔ دنیا بھر سے عالمی سطح پر شہرت کی حامل شخصیات ان تقریبات میں شریک ہونے کے لیے اس وقت میں موجود ہیں تاہم اس سے قبل مکیش امبانی اور اہلیہ نیتا امبانی نے تقریباً 50 ہزار مقامی افراد کے لیے بھی دعوت کا اہتمام کیا تھا۔
No Comments: