Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں عام آدمی پارٹی نے بائیک ریلی نکالی

مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے انڈیا اتحاد کے امیدوار کلدیپ کمار نے ریلی کی قیادت کی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو ’جیل کا جواب ووٹ سے‘ تحریک کے تحت بائیک ریلی نکال کر عوام کو بیدار کیا۔ بائیک ریلی مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے انڈیا اتحاد کے ’عآپ‘ امیدوار کلدیپ کمار کی قیادت میں لکشمی نگر کے کئی علاقوں سے گزری۔کلدیپ کمار نے بائیک ریلی کے دوران اپنے حامیوں کے ہمراہ عوامی رابطہ مہم چلائی۔ بائیک ریلی سے قبل انہوں نے بھگت سنگھ کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کی۔کلدیپ کمار نے کہا، ’’ہم بائیک ریلی، روڈ شو اور ڈور ٹو ڈور کیمپین کے ذریعے عوام کے درمیان پہنچ کر انکا آشیرواد لینے کے لئے نکل رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر ووٹر سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *