بھارت منڈپم پرگتی میدان میں منعقد تجارتی شو آہار 2026اختتام پذیر
آئی ٹی پی چیئر مین جاوید اشرف نے شراکت داروں کو ایوارڈ سے نوازا

نئی دہلی ،15مارچ (میرا وطن نیوز)
کھانے اور مہمان نوازی کے شعبوں پر ایشیا کے خطے میں سب سے بڑے تجارتی شو میں سے ایک 40 واںآہار ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ہندوستان اور بیرون ممالک سے آنے والے شراکت داروں،مرکز ی وزارت فوڈ پرو سیسنگ کا ایک اہم خصوصی پروگرام صنعتیںاور انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) اور اعلیٰ خوراک اور مہمان نوازی کے ادارے آہار 2026 بھارت منڈپم میں اختتام پذیر ہوا۔تقریب میں شرات دار وں کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔
اس موقع پر ایوارڈ جیتنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے آئی ٹی پی اور کے چیئر مین جاوید اشرف (آئی ایف ایس ریٹائرڈ) نے امید ظاہر کی کہ آہارکا اگلا ایڈیشن بڑے پیمانے کے ساتھ ترتیب دیا جائے گا۔ انہوں نے نشا ند ہی کی کہ اس سال اٹلی نے بطور پارٹنر ملک حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ آہار2027 میںاور بھی ممالک حصہ لیں گے۔
No Comments: