قومی خبریں

خواتین

ہفتے کے پہلے کاروباری دن کا مایوس کن آغاز

نئی دہلی:ہفتے کے پہلے کاروباری دن کا آغاز ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کے لیے مایوسی کے ساتھ ہوا ہے۔ آج، سینسیکس اور نفٹی میں زبردست گراوٹ دیکھی جا رہی ہے اور بازار کھلتے ہی نفٹی تقریباً 250 پوائنٹس تک گر گیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے مایوس کن آغاز کے ذمہ دار عالمی سگنلز ہیں اور آج جاپانی مارکیٹ میں شدید گراوٹ دیکھی گئی۔
تقریباً 250 پوائنٹس تک گر گیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے مایوس کن آغاز کے ذمہ دار عالمی سگنلز ہیں اور آج جاپانی مارکیٹ میں شدید گراوٹ دیکھی گئی۔
مارکیٹ کھلنے کے 20 منٹ کے اندر، سینسیکس 500 پوائنٹس تک گر گیا ہے اور نفٹی 150 پوائنٹس نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ سینسیکس 85,058 پر چلا گیا تھا اور اس میں 500 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ بی ایس ای سینسیکس آج 363.09 پوائنٹس یا 0.42 فیصد کی کمی کے ساتھ 85,208 پر کھلا۔ این ایس ای کا نفٹی 117.65 پوائنٹس یا 0.45 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 26,061 پر کھلا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *