
نئی دہلی ،9اپریل (میرا وطن نیوز )
اسرائیل -امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ میںایران میں ہوئی شہادتوں کو لے کر ہندوستان میں افسوس کیا جا رہا ہے ۔اس کے ساتھ ہی انسانی جذبے کے ساتھ ملک کے لوگ مالی تعاون بھی کر ر ہے ہیں،تاکہ وہ بھی ایرانی عوام کے غم میں کسی نہ کسی شکل میںشامل ہوسکیں ۔اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میںلوگ ایران کے سپریم لیڈر کے ہندوستان میں نمائندے اور ایرانی سفیر سے اظہار تعز یت کر نے پہنچ رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں جمعرات کو کانگریس کے سابق ایم ایل اے حسن احمد کی قیادت میں مصطفی آباد کے لوگوں پر مشتمل ایک مشترکہ وفد نے ایران کلچر ہاﺅس میں ایران کے سپریم لیڈر کے ہندوستان میں نمائندے ڈ اکٹر عبدا لمجید حکیم الہٰی سے ملاقات کر اظہار تعزیت پیش کیا ۔اس دوران خاص کرمصطفی آباد کے سنی حضرات نے ا نسانی جذبے کی مثال پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے 21لاکھ روپے سے زائد کے نقد رقم جمع کرا ئی۔بتایا جاتا ہے کہ ایرانی سفارتخانہ لوگوں کی طرف سے کئے جا رہے تعاون کی رقم سے د و ائیاں وغیرہ ایرا ن کو بھیج رہا ہے ۔
اس موقع پر حسن احمد نے کہا کہ صہیونی اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ فلسطین ،غزہ ،لبنان اور ایران میں قتل عام کیا جا رہا ہے ،جس کی یوروپ کے ممالک بھی شدید مخالفت کر رہے ہیں ،حالانکہ مسلم ممالک ایک طرح سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ان کا یہ عمل انتہائی افسوسناک ہے ۔حالانکہ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا مسلمان چاہے وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتا ہو،ایران کے سپریم لیڈر شہید سید علی خامنہ ای صاحب سے جذباتی طور سے جڑا رہا اوراس وقت ایران کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتا ہے ۔حسن احمد نے کہا کہ آج ان کی رہنمائی میں مصطفی آباد کے خاص کر سنی حضرات یہا ں ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندے ڈاکٹر الہٰی صاحب سے اظہار تعزیت کرنے آئے ہیں اور مصطفی آباد کے عوام کی طرف سے مالی تعاون بھی کیا گیا ہے
No Comments: