قومی خبریں

خواتین

جموں و کشمیرمیں 6 ملی ٹنٹ معاونین گرفتار

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے علاقے اونتی پورہ میں 6 ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا، ’’اونتی پورہ پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ جیش محمد سے وابستہ ایک کشمیری دہشت گرد، جو اس وقت پاکستان میں مقیم ہے، نوجوانوں کو ملی ٹنٹ صفوں میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس کے تحت نوجوانوں کو ہتھیار فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ دہشت گرد کارروائیاں انجام دے سکیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن ترال میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا، ’’کیس کی تحقیقات کے دوران اس ماڈیول کے ساتھ وابستہ نوجوانوں کی نشاندہی کی گئی اور یہ معلوم ہوا کہ پاکستان میں مقیم دہشت گرد نے جیل میں بند ایک او جی ڈبلیو (اوور گراؤنڈ ورکر) کی مدد سے کئی نوجوانوں کی شناخت کی تھی جنہیں ترال اور کولگام میں ملی ٹنٹ صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی جا رہی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *