قومی خبریں

خواتین

پوُنے میں مسلم خاندان کے 5 افرادسیلاب میں بہہ گئے

بارش سے لطف اندوز ہو نے کے دوران بھوشی ڈیم میں پانی کا بہاؤ اچانک تیز ہوگیا

ممبئی : مہاراشٹرا کے پونے کے لونا والا علاقہ میں بھوشی ڈیم کے بیک واٹر کے پاس واقع آبشار میں مسلم خاندان کے 5 افراد بہہ گئے، جن میں ایک خاتون اور دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ اس واقعہ میں 40 سالہ خاتون، ایک 13 سالہ لڑکی کی موت ہو گئی ان کی نعشوں کو برآمد کرلیا گیا یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان بارش سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ بھوشی ڈیم میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا اور وہ بہہ گئے۔ بتایا جا رہا ہیکہ 4تا 9 سال کی عمر کے تین بچے لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔یہ واقعہ اتوار کی دوپہر 1.30 بجے پیش آیا، جس کے بعد امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ پونے دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج دیشمکھ نے کہا کہ اس واقعہ میں دو 6 سالہ لڑکیاں اور ایک 4 سالہ لڑکا لاپتہ ہیں۔ یہ خاندان پونے کے سیدنگر سے تعلق رکھتا ہے اور اس خاندان کے شخص کی شناخت انصاری کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انصاری کے گھر والے تفریح کیلئے آئے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *