Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انڈیا گیٹ پر احتجاج کر رہے 22 مظاہرین گرفتار

''یہ احتجاج ابتدا میں دارالحکومت میں آلودگی کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ہوا تھا، لیکن مظاہرین میں شامل کچھ لوگ ہلاک شدہ نکسلائٹ ہڈّما کے حق میں پوسٹر بھی دکھا رہے تھے

دہلی پولیس نے پیر کے روز انڈیا گیٹ پر احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر مرچ اسپرے سے حملہ کرنے اور ٹریفک میں خلل ڈالنے کے الزام میں 22 مظاہرین کو گرفتار کیا۔ یہ احتجاج ابتدا میں دارالحکومت کی خراب آب و ہوا کے معیار کے مسئلے پر کیا جا رہا تھا، اسی دوران ہجوم کے ایک حصے نے مبینہ طور پر ہلاک شدہ نکسلائٹ ہڈّما کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دیے۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ ”یہ احتجاج ابتدا میں دارالحکومت میں آلودگی کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ہوا تھا، لیکن مظاہرین میں شامل کچھ لوگ ہلاک شدہ نکسلائٹ ہڈّما کے حق میں پوسٹر بھی دکھا رہے تھے۔ صورتحال اس وقت اور بگڑ گئی جب انہوں نے انڈیا گیٹ سرکل پر سڑک کو بلاک کر دیا۔” جب پولیس اہلکاروں نے جام ہٹانے اور ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مداخلت کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے مبینہ طور پر ان پر مرچ اسپرے سے حملہ کیا، جس کے بعد یہ گرفتاریاں ہوئیں۔ دہلی پولیس نے پارلیمنٹ اسٹریٹ اور کرتوِیہ پتھ تھانوں میں دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔
ملزمین پر بھارتیہ نیائے سہنتا کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے، جن میں سرکاری ملازم پر حملہ کرنا، ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنا اور فساد برپا کرنے سے متعلق الزامات شامل ہیں۔ تمام ملزمین کو آج ہی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *