قومی خبریں

خواتین

نیٹ پیپر لیک معاملے میں بہار سے مزید 2 افراد گرفتار

سی بی آئی نے پٹنہ سے پنکج کمار کو اورہزاری باغ سےراجو سنگھ کو پکڑا

نئی دہلی : نیٹ پیپر لیک معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بہار سے مزید 2 لوگوں کو گرفتار ہے۔ یہ گرفتاری منگل (16 جولائی) کو پٹنہ اور ہزاری باغ سے ہوئی ہے۔ سی بی آئی نے پٹنہ سے پنکج کمار کو جبکہ راجو سنگھ کو ہزاری باغ سے پکڑا ہے۔ پیپر لیک معاملے کی تفتیش جب سے سی بی آئی نے شروع کی ہے، اس وقت سے اب تک اس نے ایک درجن سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدہ ملزم پنکج کمار کے بارے میں سی بی آئی کا کہنا ہے کہ اس نے این ٹی اے کے ٹرنک (پیپر محفوظ رکھنے کے صندوق) سے پیپر چوری کی تھی اور بعد میں اسے لیک کیا۔ ہزار ی باغ سے گرفتار راجو سنگھ کے بارے میں سی بی آئی کا کہنا ہے کہ اس نے پیپر تقسیم کرنے میں مدد کی تھی۔ یہاں یہ بات ملحوظ رہے کہ سی بی آئی کے مطابق نیٹ یوجی کا پیپر لیک ہزاری باغ کے اوئسس اسکول سے ہوا تھا۔ سی بی آئی پیپر لیک کے معاملے میں اسی اسکول کو مرکز قرار دیتے ہوئے جانچ کر رہی ہے۔
سی بی آئی نے اپنی تفتیش میں یہ بات کہی تھی کہ پیپر لیک ہزاری باغ کے اوئسس اسکول سے ہوا تھا۔ اسکول میں پہنچے پیپر کے دو سیٹ کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی اور اس معاملے کو اٹھانے کے بجائے اسکول کا اسٹاف خاموش رہا۔ ہزاری باغ سے کئی مراکز کو سوالیہ پرچوں کے 9 سیٹ بھیجے گئے تھے۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ان میں سے دو کے سیل ٹوٹے ہوئے تھے۔ ایسے میں اگر پٹنہ سے گرفتار ملزم پنکج کے بارے میں سی بی آئی کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے این ٹی اے کے صندوق سے پیپر چرایا تھا، تو پیر لیک کی دیگر بنیادوں اور ذرائع سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *