قومی خبریں

خواتین

راہل گاندھی ’اومن چانڈی پبلک سرونٹ ایوارڈ‘ کے لئے منتخب

نئی دہلی :کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی اومن چانڈی کی یاد میں قائم ’اومن چانڈی پبلک سرونٹ ایوارڈ‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ’اومن چانڈی فاؤنڈیشن‘ نے اومن چانڈی کی پہلی برسی کے تین دن بعد اتوار (21 جولائی) کو پہلے ’اومن چانڈی پبلک سرونٹ ایوارڈ‘ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کے مطابق یہ ایوارڈ ایک لاکھ روپے کی رقم اور مشہور فنکار و فلم ساز نیمم پشپراج کے بنائے ہوئے مجسمے پر مشتمل ہے۔ اومن چانڈی فاؤنڈیشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی ایک قومی لیڈر ہیں، جنہوں نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ذریعے لوگوں کے مسائل سنے اوران کا حل تلاش کیا۔ ایوراڈ یافتہ کا انتخاب رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی میں قائم ایک ماہر جیوری نے کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *