قومی خبریں

خواتین

اسماعیل ہنیہ کی پوتی کے بعد جواں سال پوتا بھی شہید

اسرائیلی بمباری سے آبادیاں، اسکول، اسپتال اور مساجد سمیت کوئی جگہ محفوظ نہیں

غزہ : اسرائیل فوج کی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں بمباری کے نتیجے میں مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا پوتا شہید ہوگیا۔مغربی طاقتوں کی ایما پر اب تک اسرائیلی فضائیہ ہزاروں ٹن بارود گراچکی ہے۔اسرائیلی بمباری سے آبادیاں، اسکول، اسپتال اور مساجد سمیت کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 14128 ہو گئی جن میں 5840 بچے، 3920 خواتین، 205 طبی عملے کے ارکان جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری میں اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہیدہوگئی تھیں جو میڈیکہ کی طالبہ تھیں۔اسرائیلی فوج کے حملے میں آج مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جواں سال پوتا جمال محمد ہنیہ بھی شہید ہوگیا۔
دریں اثناءحماس کے ایک سینئر اہلکار موسی ابور مارزوق نے الجزیرہ کو بتایاکہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات صبح 10:00بجے سے غزہ میں جنگ بندی شروع ہوگئی ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک فلسطینی ذرائع نے زنہو کو تصدیق کی ہے کہ ”یہ خبر صحیح ہے“۔زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ابومرزوق نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ جنگ بندی کے دوران رہا کئے جانے والے 50یرغمالوں میں اکثریت غیر ملکی شہریوں کی ہوگی۔اسرائیل او رحماس نے چہارشنبہ کے روز قطرکی ثالثی کی تجویزپر غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر طئے پائے گئے معاہدہ کی تصدیق کی ہے۔اسرائیل وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت کم ازکم 50یرغمالیوں جس میں کلیدی طور پر بچے اور عورتیں ہوں گے اسرائیل کی جیلوں سے 150خاتون اور بچے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے عوض چھوڑے جائیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *