قومی خبریں

خواتین

سعودی عرب ایکسپو 2030 کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب

متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے مبارکباد پیش کی

ریاض:سعودی عرب کا ریاض ایکسپو 2030 عالمی میلے کی میزبانی کرے گا، بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز کے 182 اراکین کے ووٹ کے نتائج منگل کو سامنے آگئے۔بوسان(جنوبی کوریا ) اورروم (اٹلی) بھی عالمی میلے کی میزبانی کے لیے دوڑ میں شامل تھے، یہ پانچ سالہ ایونٹ جو لاکھوں زائرین اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرتا ہے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے اس پر وقار موقع پر سعودی عرب کے حکمرانوں اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ایکس پر صدر نے کہا: “میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور سعودی عرب کے عوام کو ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے مملکت کی کامیاب بولی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریاض ایکسپو 2030 کے لیے زبردست حمایت کے ذریعے، بین الاقوامی برادری سعودی عرب میں ترقی اور خوشحالی کے قابل ذکر راستے کو تسلیم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ’ریاض ایکسپو 2030 کی میزبانی کیلئے سب سے زیادہ مضبوط امیدوار اس لیے بھی تھا کہ اس کی میزبانی کی شرائط میں یہ بات شامل ہے کہ وہ ملک میزبانی کا زیادہ حق رکھتا ہے جس نے گزشتہ 15 برسوں میں میزبانی نہ کی ہو‘۔’جبکہ اٹلی میں 2015 میں ایکسپو ہوچکا ہے جبکہ 2012 میں کوریا اس کا میزبان رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *