Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

القسام بریگیڈ کی تازہ کارروائیوں میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ

یاسین میزائلوں سے عسقلان، سدیروت اور تل ابیب پر راکٹ حملے بھی کئے گئے

غزہ : اسرائیل کیخلاف حماس کے القسام بریگیڈ کی تازہ کارروائیوں میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگئے جبکہ کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ چار اسرائیلی ٹینکوں کو یاسین میزائلوں سے تباہ کیا گیا، عسقلان، سدیروت اور تل ابیب پر راکٹ حملے بھی کئے گئے، جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ القسام کا کہنا ہے کہ الفالوجہ میں اسرائیلی کانوائے کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، بیت الحنون میں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال عمارت کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا جبکہ غزہ شہر میں اسرائیلی فوج پر مارٹر حملے بھی کیے ہیں۔اسرائیل نے حماس کے القسام بریگیڈ کے حملوں میں ایک میجر سمیت 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ متعدد زخمی بھی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *