Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

رفح پرزمینی حملہ شروع کرنے کااسرائیل کا اشارہ

صہیونی فوج کے ترجمان نے لوگوں کومواسی زون میں منتقل ہونے کا حکم دیا

یروشلم: اسرائیلی فوج نے پیر کے دن جنوبی غزہ کے شہر رفح کے لاکھوں لوگوں کو حکم دیا کہ وہ علاقہ خالی کرنا شروع کردیں۔ اس طرح اس نے زمینی حملہ شروع کردینے کا اشارہ دیا۔اس اعلان نے بین الاقوامی ثالثی کی لمحہ آخر کی کوششوں کو پیچیدہ کردیا۔ ڈائرکٹر سی آئی اے اور قطر نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر حملہ سے بات چیت پٹری سے اتر جائے گی۔ اسرائیل نے رفح کو حماس کا آخری اہم گڑھ قراردیا ہے۔اس کے قائدین باربار کہتے رہے ہیں کہ حماس کو شکست دینے کے لئے رفح پر زمینی حملہ ضروری ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ کوئی ایک لاکھ لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ قریب میں واقع مواسی زون میں منتقل ہوجائیں۔ اس علاقہ کو اسرائیل نے انسانی زون قراردیا ہے۔
اس نے کہا کہ اسرائیل محدود فوجی کارروائی کی تیاری میں ہے۔ کہا نہیں جاسکتا کہ یہ کارروائی شہر پر بڑے حملہ کا آغاز ہوگی۔ اسرائیل نے خالی کرائے جانے والے علاقہ کا نقشہ شائع کیا۔ ہیلی کاپٹرس سے ورقیے گرائے جارہے ہیں۔ ٹیکسٹ پیامات اور ریڈیو پر اعلان بھی ہورہا ہے کہ لوگ کوچ کی تیاری کریں۔ اسرائیل نے مواسی میں انسانی امداد بڑھادی ہے۔اس نے وہاں فیلڈ ہاسپٹل قائم کئے ہیں‘ خیمے نصب کئے ہیں‘ غذا اور پانی کا انتظام کیا ہے۔ رفح پر حملہ کے اسرائیل کے منصوبہ نے دنیا میں تشویش بڑھادی ہے۔ تقریباً 14 لاکھ فلسطینی جو غزہ کی جملہ آبادی کا نصف سے زائد ہیں‘ رفح کے اطراف ٹاؤنس میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
اسرائیل کے قریبی حلیف امریکہ نے باربار اسرائیل سے کہا کہ وہ رفح پر حملہ نہ کرے۔ امریکہ‘ مصر اور قطر جنگ بندی کے لئے کوشاں ہیں۔ غزہ سے یو این آئی کے بموجب صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رفح پر حملہ کرکے مزید 22 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ عام شہریوں کو رفح خالی کرنے کے بھی احکامات دیے گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 5 سے زائد رہائشی گھروں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوگئے۔اسرائیل کی جانب سے رفح پر یہ حملے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجوؤں کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو نے کے بعد کیے گئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *