قومی خبریں

خواتین

اسرائیل کی ننگی جارحیت کے باعث غزہ میں انسانی المیہ رونما

صہیونی فوج کی تازہ بمباری میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ سٹی : اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے ۔صہیونی فوج غزہ میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔پیر یعنی 11دسمبر غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور ننگی جارحیت کا 66 واں دن تھا ۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔ خان یونس میں عبسان کے مقام پر اسرائیلی فوج نے الکرمی اسکول میں ایک شہری کو گولی مار دی۔خان یونس کے وسط میں صہیونی فوج نے دو الگ الگ مقامات پر بم گرائے جن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ صہیونی فوج کی طرف سے مسلط کیے گئے محاصرے کی وجہ سے مکانوں کے ملبے تلے دبے لوگوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ وسطی غزہ میں قابض فوج نے شاہراہ صلاحدین پر فلسطینیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق خان یونس کے ناصر ہسپتال میں چھ شہداء کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ صہیونی فوج کے توپ خانے سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت منتصر موسی ابو مصطفی، محمد عبدالرازق طی شراب، عدنان رسمی قدیح، اسلام محمد آبو مصطفی، خلیل عمر آبو عمرن اور محمد مصطف؛ سلیمان بر کے ناموں سے کی گئی ہے. خان یونس کے جنوب میں قیزان النجار میں سائنس وٹیکنالوجی کالج کے اطراف میں اسرائیلی فوج کے کواڈ کاپٹر طیاروں کی شیلنگ سے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔صہیونی فوج نے غزہ شہر میں سلیمان سالم کے مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں وہاں پر پناہ لینے والے کم سے کم 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس نے بتایا ہے کہ اسے 30 شہداء کی لاشیں وصول ہوئی ہیں جن میں پانچ خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *