Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سعودی عرب کے قومی دن پرپہلی بار اسرائیل کی جانب سے مبارکباد

وزارت خارجہ نے عربی اور انگریزی زبان کے ایکس اکاؤنٹس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ آپ کوسلامتی اور خوشحالی سے نوازے۔

تل ابیب : اسرائیل کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے ہفتہ کو ایکس(ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم 93 ویں یوم الوطن کے موقع پر مملکت سعودی عرب کے بادشاہ اور عوام کو پرخلوص مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے عربی اور انگریزی زبان کے ایکس اکاؤنٹس پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اللہ آپ کو امن، تعاون اور اچھی ہمسائیگی کی فضا کے لیے ہماری خواہشات کے ساتھ خیروبرکت، سلامتی اور خوشحالی سے نوازے۔‘رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اپنے انگریزی ایکس اکاؤنٹ سے سعودی عرب کے یوم الوطن پر تہنیتی پیغام شیر کیا ہے۔
رواں ہفتہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مملکت اور اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے کہا تھا کہ ’ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔‘دوسری جانب جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ ’تاریخی امن کے انتہائی قریب ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *