قومی خبریں

خواتین

سعودی ملازمین کے لئے خوشخبری ۔ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال کر دی گئی

سیاحوں کے لئے بھی اچھی خبر۔ بہت جلد ٹورسٹ ویزوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگا

ریاض: سعودی عرب میں حکام کی جانب سے سرکاری و خانگی ملازمین کو خوشخبری سنادی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری و خانگی ملازمین اب 60 کی بجائے 65 سال میں ملازمت سے ریٹائر کئے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ ویژن 2030 کے تحت کئے جانے والے اصلاحات کا حصہ ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہ کابینہ اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا کی اس فیصلے کا مقصد ملازمین کے مابعد سبکدوشی مالی حالات کو استحکام بخشنا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے دنیا بھر کے سیاحوں کو خوشخبری سنا دی ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ٹورسٹ ویزوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ٹورسٹ ویزوں کا اجراء اگلے مہینے سے کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں 60 ملین کے قریب سیاح مملکت آئے جنہوں نے 150 ارب ریال کے قریب خرچ کیا۔ان کاکہنا تھا کہ قومی معاشی پیداوار میں سیاحتی شعبہ کا 3 فیصد حصہ ہے جبکہ سال 2019 میں عالمی سطح پراس کا تناسب 10 فیصد تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *