یروشلم : اسرائیل فوج کے ترجمان دانیال ہاگری نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجی مارے گئے ۔ یہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاگری نے کہا کہ زیادہ تر فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب راکٹ لانچر سے چلنے والے بم (آر پی جی) نے ایک ٹینک اور عمارت کو اڑانے کی کوشش کی ۔ اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے غزہ میں 21 اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مکمل فتح تک فوج لڑے گی۔ نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے 22 جنوری اسرائیلی فورسس کیلئے سب سے مشکل دنوں میں سے ایک تھا ۔ غزہ جنگ میں اب تک کم از کم 217 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
دریں اثنا جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس علاقہ کے کیمپوں پر اسرائیلی بمباریوں کے نتیجہ میں کم از کم 50 فلسطینی شہید ہوگئے اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ بے گھر فلسطینیوں کو شیلٹر سنٹرس میں تک نہیں بخشا گیا اور وہ اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گئے۔ اسرائیلی ٹینک الامل ہاسپٹل تک پہنچے اور تباہی مچائی۔ غزہ میں حماس زیر انتظام حکومت کے میڈیا آفس نے بتایا کہ اسرائیل نے خان یونس کے پانچ شیلٹر سنٹرس کو نشانہ بنایا۔ بمباری میں کئی عمارتیں تباہ ہوئیں۔
No Comments: