قومی خبریں

خواتین

رام بھدرآچاریہ کو سنسکرت اور گلزار کو اردوکے لئے گیان پیٹھ ایوارڈ

ایوارڈ یافتگان کو 11 لاکھ روپے کی انعامی رقم، واگ دیوی کا مجسمہ اورتوصیفی سند سے نوازا جائے گا

نئی دہلی : گیان پیٹھ ایوارڈ سلیکشن کمیٹی نے سال 2023 کے لیے 58ویں گیان پیٹھ ایوارڈ کا اعلان کردیا ۔ اس سال یہ ایوارڈ جگت گرو رام بھدراچاریہ کو سنسکرت کے لئے اور مشہور گیت کار گلزار کو اردو کے لیےدیاگیا ہے۔بھارتیہ گیان پیٹھ کے جنرل منیجر آر۔ این تیواری نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فیصلہ معروف کہانی کار اور گیان پٹھ ایوارڈ یافتہ پرتیبھا رائے کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا۔ میٹنگ میں سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین اور گیان پیٹھ کے ڈائریکٹر مدھوسودن آنند موجود تھے۔
واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ہر سال بھارتیہ گیان پیٹھ کی طرف سے دیا جاتا ہے، جو 1944 میں قائم کیا گیا تھا، 1965 سے ہندوستانی ادب میں شاندار خدمات کے لیے یہ ایوارڈ سنسکرت زبان کے لیے دوسری بار اور اردو کے لیے پانچویں بار دیا جا رہا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے ادبی اعزازگیان پیٹھ ایوارڈ یافتگان کو 11 لاکھ روپے کی انعامی رقم، واگ دیوی کا مجسمہ اورتوصیفی سند سے نوازا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *