Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ملک کی راجدھانی میں گڑھے میں گر کر نوجوان کی موت حادثہ نہیں ،قتل ہے :کجریوال

بی جے پی سرکار کی ریاستوں کی طرز پر جنک پوری حادثہ ہوا ہے :سوربھ بھاردواج

نئی دہلی، 6فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے جنک پوری میں سڑک میں کھودے گئے گڑھے میں گر کر موٹر سائیکل سوار نوجوان کی دردناک موت کے لیے براہِ راست بی جے پی سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ آپ کا کہنا ہے کہ اس وا قعے نے گزشتہ ماہ نوئیڈا میں نالے میں گر کر سافٹ ویئر انجینئر کی موت کی یاد تازہ کر دی ہے۔ موٹر سائیکل سوار نوجوان رات بھر اسی گڑھے میں پڑا رہا اور تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گیا۔ متوفی کے اہلِ خانہ دہلی کے کئی تھانوں میں جا کر پولیس سے مدد مانگتے رہے، مگر کہیں سے کوئی مدد نہیں ملی۔
اس موقع پر کجریوال نے اسے سنگین لاپروائی قرار دیتے ہوئے بی جے پی سرکار پر حملہ کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کی راجدھانی میں سڑک میں کھودے گئے گڑھے میں گر کر نوجوان کی موت حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔نوئیڈا کے واقعے سے بھی بی جے پی نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔شدید لاپروائی اور غیر ذمہ دارانہ رویّہ اب بی جے پی حکومتوں کی پہچان بن چکا ہے، جس کا خمیازہ عام عوام بھگت رہی ہے۔ خدا اس خاندان کو صبر و طاقت دے، جس نے سرکارکی لاپروائی کی وجہ سے اپنا بیٹا کھو دیا۔
ادھر، جمعہ کو آپ ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ جنک پوری میں سڑک میں کھودے گئے گڑھے میں گر کر موٹر سائیکل سوار کی موت کو چند دن پہلے نوئیڈا میں پیش آئے واقعے کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ کچھ روز قبل نوئیڈا میں انتظامیہ اور بی جے پی زیرِ اقتدار اتر پردیش سرکار کی لاپروائی سے ایک انجینئر کی دردناک موت ہوئی تھی۔ بالکل اسی طرح دہلی سرکار میں وزیر آشیش سود کی جنک پوری اسمبلی میں سڑک میں کھودے گئے گڑھے میں گر کر موٹر سائیکل سوار کی موت ہوئی ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر آشیش سود کی اسمبلی میں ان کے ہورڈنگز اور سڑکوں کے گڑھے، دونوں ہی مشہور ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *