
نئی دہلی،12جنوری (میرا وطن)
ورکنگ جرنلسٹ کلب کی ایک اہم میٹنگ پیر کودفتر، مرکز جمعیت علماءہند، آئی ٹو او، دہلی میں منعقد ہوئی ۔ جس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ کلب کے آئندہ ٹرم کے انتخابات 15 جنوری بروز جمعرات کو منعقد کیے جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ کلب کا موجودہ ٹرم اپنی مقررہ مدت کار مکمل کر چکا ہے۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ورکنگ جرنلسٹ کلب کے دسویں یوم تاسیس کے موقع پر 7 فروری بروز ہفتہ سالانہ پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں صحافتی خدمات انجام دینے والے سینئر صحافیوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔اجلاس کے دوران یہ بات بھی طے پائی کہ انتخابات کے بعد کلب کے بینک اکاو ¿نٹ سے متعلق تمام ضروری دستاویزی کارروائی مکمل کی جائے گی اور جلد از جلد بینک اکاو ¿نٹ کو دوبارہ فعال کیا جائے گا تاکہ تنظیمی سرگرمیوں اور مالی امور کو شفاف اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
میٹنگ کا آغاز کلب کے جنرل سکریٹری محمد احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر کلب کے صدر فرزان قریشی نے تجویز پیش کی کہ تمام ممبران کم از کم دو، دو ایسوسی ایٹ ممبران کو کلب سے منسلک کریں، جن کی فیس 2500 روپے مقرر کی گئی۔ اس تجویز کو تمام اراکین نے اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا اور اس بات کا عزم کیا کہ وہ اس سلسلے میں جلد ہی عملی طور پر کام شروع کریں گے۔اجلاس میں شرکاءنے اس بات پر بھی زور دیا کہ ورکنگ جرنلسٹ کلب کو مزید فعال، منظم اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مو ¿ثر پلیٹ فارم بنایا جائے، تاکہ صحافیوں کو درپیش پیشہ ورانہ مسائل پر مشترکہ آواز بلند کی جا سکے۔
میٹنگ میں ورکنگ جرنلسٹ کلب کے صدر فرزان قریشی، نائب صدور محمد اویس اور امیر احمد راجہ، جنرل سکریٹری محمد احمد، سکریٹری وسیع الرحمن عثمانی، خازن محمد راحیم کے علاوہ ممبران صادق شیروانی، جا و ید رحمانی، محمد گلزار اور فضیل احمد شریک رہے۔میٹنگ کا اختتام نائب صدر امیر احمد راجہ کی دعا پر ہوا
No Comments: