Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سرکاری اسکولوں کے اساتذہ بچوں کو پڑھائیں گے یاسڑکوں پر کتوں کی کریں گے گنتی؟

بی جے پی کی دہلی سرکار کا یہ حکم نامہ اس کی سوچ اور ترجیتات کو بے نقاب کرتا ہے :کجریوال

نئی دہلی، 30دسمبر(میرا وطن )
دہلی کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو آوارہ کتوں کی گنتی اور ان کی نگرانی کا حکم جاری کر کے بی جے پی سرکار عام آدمی پارٹی کے نشانے پر آ گئی ہے۔ اس حکم کے جاری ہوتے ہی عام آدمی پارٹی کی دہلی ریاستی اکائی کے رہنما بی جے پی سرکارپر حملہ آور ہیں اور اب پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کجریوال نے بھی اس فیصلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ منگل کے روز اروند کجریوال نے بی جے پی سرکار سے سوال کیا کہ دہلی میں سرکاری اسکولوں کے اساتذ ہ بچوں کو پڑھائیں گے یا سڑ کو ں پر آوارہ کتوں کی گنتی کریں گے؟ بی جے پی سرکارکے اس حکم نے تعلیم کے تئیں اس کی سوچ اور ترجیحات کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔
اس تعلق سے اروند کجریوال نے ایکس پر کہا کہ دہلی میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ بچوں کو پڑھا ئیں گے یا پھر سڑکوں پر کتوں کی گنتی کریں گے؟ بی جے پی کی دہلی سرکار کا یہ حکم اس کی سوچ اور ترجیحا ت کو بے نقاب کرتا ہے۔ بی جے پی کے لیے تعلیم کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔ یہ لوگ اساتذہ کی توہین کر رہے ہیں اور اسکولوں کو برباد کر رہے ہیں۔ جب دہلی میں ہماری سرکار تھی تو ہم نے اساتذہ کو عزت دی، ان پر سے غیر ضروری بوجھ ہٹایا اور بچوں کی تعلیم کو ہی سب سے بڑی ترجیح بنایا۔ اساتذہ کو تربیت کے لیے بیرونِ ملک بھیجا، اسکولوں کو بہتر بنایا۔ آج بی جے پی حکومت سب کچھ برباد کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *