
نئی دہلی،4فروری (میرا وطن)
مدرسہ ترتیل القرآن بٹلہ ہاﺅس اوکھلا میںقاری ریاض الاسلام مہتمم مدرسہ ہذا کی سربراہی میں سالانہ’ اجلاس عام و دستاربندی حفاظ کرام‘ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مہمان بطورخصوصی مولاناو مفتی عبد الرا ز ق مظا ہری ناظم اعلیٰ جمعیة علما ءصوبہ دہلی نے شرکت کی۔حافظ محمد آصف کی تلاوت سے پروگرام کا آغازہوا جبکہ نعت خوانی قاری محمد سہراب بھاگلپوری نے کی۔نظامت کے فرائض مولانا ساجد ندوی نے انجام دئےے۔تقریب میں بڑی تعداد میں علاقے کی علماءوائمہ کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پرمفتی عبد الرازق کے ودیگر علماءکرام کے ہاتھوں سے 4تکمیل حفظ کے بچوں کی دستار بندی کی گئی۔ مفتی عبد الر ازق نے کہاکہ شب برا ئت میں لہو لعب سے دور رہتے ہوئے حتی المقد وراللہ کی عبادت کر نی چائےے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی روشناس کرائیں۔ دینی تعلیم کی برکت سے بچے اور بچیاںارتداد کا شکار نہیں ہوںگے۔
انہوں نے کہاکہ مسلمانوںکو کو زیادہ سے زیادہ معیاری اسکول کھولنا چاہےے اور دینی واسلامی ماحول میں تعلیم فراہم کرنی چاہےے،کیوں کہ جوبچے اور بچیاںمشنری وغیر مسلم اسکولوں میں پڑھتے ہیں وہاں پر ا ن سے وندے ماتر م کے احترام میں کھڑا ہونا، نیز دیگر غیر اسلامی چیزیں سکھاتے ہیں جو اسلامی عقید ے کے خلاف ہے۔اس کے نقصانات کا مشاہدہ اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ہورہاہے کہ مسلم لڑکی نے غیر مسلم لڑکے کےساتھ بھاگ کر مندر میں جاکرشادی کرلی۔
اہم شرکاءمیںمولانا مجاہد قاسمی، قاسمی ٹیلر، قاری عبد الحفیظ، قاری مہربان، قاری، محمد سہراب ، مولانا گلزار حنفی، حافظ ارشد، حافظ محمد آصف، حافظ رضوان، محمد اسماعیل، محمداشرف،محمد اصغر، ٹنکو، فیروز بلڈر،ندیم اورقاری مشتاق شامل تھے۔ مولاناومفتی عبد الرازق کی دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔آخر میں قار ی ریاض الاسلام نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔
No Comments: